ایران

فلسطین انسانیت کے ماضی اور حال کا آئينہ دار

ahmedi_nijaaadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ آج فلسطین انسانیت کے ماضی اور حال کا آئينہ دار ہے ۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل تہران یونیورسٹی میں غزہ کے لۓ ایشین امدادی کاروان سے ملاقات میں کہا کہ آج سب پر واضح ہوچکا ہے کہ صیہونی حکومت کو مشرق وسطی اور ساری دنیا پر قبضہ کرنے کے لۓ وجود میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سامراج کی منصوبہ بندی ہے اور تاریخ کے تمام ظالموں کی کارکردگی کا نچوڑ آج مقبوضہ فلسطین میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنا اور صیہونی حکومت کی بیخ کنی کرنا تمام انسانوں کی ذمے داری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button