ایران

اگر سید الشهدا کا قیام نہ ہوتا تو دین کی کوئی خبر نہ ہوتی

Ayatollah_Hossein_Nouri_Haamedaniحضرت آیت الله نوری همدانی نے هیهات منا الذله کو عاشورہ کے واقعہ میں ایک اھم ترین پیغام و اھم درس جانا ہے اور تاکید کی : اگر سیدالشهدا امام حسین علیہ السلام ظالموں کے مقابلہ میں قیام نہی کرتے تو اس وقت دین کے سلسلہ میں کوئی خبر نہ ہوتی ۔ 
رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آج ظھر کے وقت اس ملک کے صنایع و معادن کے رضاکار فوج  کے درمیان ایام عزا اباعبدالله الحسین علیہ السلام کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہوئے قیام عاشورہ کے مختلف بعد کو بیان کیا اور کہا : اگر قیام عاشورہ نہ ہوتا تو دین و اسلام کی کوئی خبر نہ ہوتی ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ حضرت سید الشهدا علیہ السلام اپنے قیام سے اسلام کو زندہ کیا، اور وضاحت کی : هیهات منا الذله واقعہ عاشورہ کا ایک اھم ترین پیغام اور درس ہے کہ مسلمانوں کو اس کی طرف خاص توجہ کرنی چاہیئے ۔
مرجع تقلید نے وضاحت کی : عزت و اقتدار کی زندگی دین اسلام کی تاکیدوں میں سے ہے مسلمانوں کو چاہیئے کہ جان لیں هیهات منا الذله کسی بھی خاص زمانہ سے مقید نہی ہے اور مسلمان ھر زمانہ میں عزیز رہیں اور سامراجی و استبدادی طاقت کے غلبہ میں نہ ہو جائیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ دین اسلام جھاد کے مسئلہ کا خاص اہتمام کرتا ہے بیان کیا : حق و حقیقت کو صرف جھاد او خون کے ذریعہ سے حاصل کیا جا سکتا ہے اور عادل حکومت کی تشکیل کے لئے اس راہ کے علاوہ کو ئی اور راستہ نہی ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : اس وقت سامراجی دنیا امریکا اور صھیونی حکومت اسلام اور دین کی بناد سے دشمنی و عناد رکھتے ہیں اور ھم لوگوں کو چاہیئے ان کے مقابلہ میں ان کی سازش اور ان کے نقشہ سے باخبر رہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button