ایران

حج کی عظمت ومعنویت کودلوں میں محفوظ رکھیں

ayatullah_khamnaeiرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےانقلاب اسلامی میں پیش قدم رہنےوالوں کوعالم اسلام میں اتحاد کاعلمبردارقراردیاہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نےپیرکوحج کمیٹی کےکارکنوں سےخطاب کرتےہوۓاتحاد اسلامی کی اہمیت اورشیعہ وسنی اختلاف کم کرنےپرتاکید کرتےہوئےفرمایاکہ حتی اسلامی انقلاب کی کامیابی سےپہلےکےانقلاب اسلامی کےپیش قدم بھی عالم اسلام میں اتحاد کےعلمبرداررہےہیں۔ 
رہبرانقلاب اسلامی نےحج کےاموربخوبی انجام پانےپرحج کےکارکنوں کاشکریہ اداکرتےہوئےفرمایا،مثبت ومفید اقدامات کےساتھ ہی ، نقائص کی جانب  سےبھی غافل نہیں ہوناچاہئےتاکہ ہرسال مطلوب وپسندیدہ حج کافاصلہ کم ہو۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےفرمایا، لوگوں ميں مکہ ومدینہ میں مقدس مقامات کی عظمت وشوکت اورخلوص ومعنویت کودیکھ کرعظیم تبدیلی پیداہوتی ہےجس کومحفوظ رکھنانہایت اہم ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نےمسجدالحرام میں ایرانی قاریوں کی تلاوت کوایران اسلامی کےلئےباعث فخرقراردیا اورفرمایاکہ گذشتہ برسوں میں حج کےزمانےمیں قرآن اوراس کی تلاوت کی جانب بخوبی توجہ دی گئي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button