ایران

اسلامی صنعت سیاحت پر تاکید

ahmedi_nijaaadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے اسلامی معیارات کے مطابق سیر وسیاحت کے شعبے میں تعاون کو اسلامی ملکوں کے اتحاد و یکجہتی میں استحکام کا باعث قراردیا ہے۔ شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے بدھ کے روز تہران میں اسلامی کانفرنس تنطیم کے رکن ملکوں کے وزرا سیاحت سے ملاقات میں صنعت سیاحت میں توسیع لانے کی ضرورت پرتاکید کرتےہوئے کہا کہ اسلامی ممالک سیر و سیاحت کے سہارے اپنے ثقافتی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ لاسکتےہیں اور اس کے نتیجے میں وہ امن و سلامتی میں بھی استحکام لاسکتےہیں۔ صدر جناب  احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی ممالک سیر وسیاحت کے شعبے میں بڑی توانائياں رکھتےہیں اور ان توانائيوں کو بروے کار لاکر وہ نہ صرف اسلامی ملکوں بلکہ دیگر ملکوں کے سیاحوں کو اپنے ملکوں کا سفر کرنے پرمائل کرسکتےہيں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسلامی ملکوں کی جانب سےصنعت سیاحت میں موجود رکاوٹوں کے ہٹائے جانے کی ضرورت پرتاکید کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button