

تہران کے خطیب جمعہ آيت اللہ سید احمدخاتمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں امریکہ کے سول اورفوجی حکام کے دھمکی آمیزبیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کا کچھ بھی نہيں بگاڑسکے گا ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے امریکی فوج کے سربراہ مائک مولن کے تشہیراتی اوردھمکی آمیزبیان کا ذکرکرتے ہوئے جس میں انھوں نے ایران پرفوجی حملے کے امکان کی بات کی ہے کہاکہ امریکہ گذشتہ اکتیس برسوں کے دوران ایران کا
کچھ نہيں بگاڑ سکا اورآج بھی وہ ایران کے مقدس اسلامی جمہوری نظام کا کچھ بھی نہيں بگاڑسکے گا اورنہ ہی کوئي حماقت آمیزاقدام کرسکتا ہے ۔آیت اللہ سید احمدخاتمی نے امریکی حکام کے ایران مخالف بیانات اوردھمکیوں کوایک نفسیاتی جنگ سے تعبیر کیا اورساتھ ہی یہ بھی کہاکہ اگرامریکہ نے ایران پر جارحیت جیسی حماقت کی تو پوری دنیا میں اس کے مفادات تباہ کردئے جائيں گے تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اسی اگرامریکہ نے ایران کے خلاف صہیونی حکومت کواستعمال کرنے کی کوشش کی تو یہ غاصب حکومت ہمیشہ ہمیشہ کے لئے صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی ۔ انھوں نے ایران کے بارےمیں امریکہ کے دوہرے معیار کی پالیسیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ امریکی حکومت دھوکے باز اورمکار ہے جس کے نزدیک نہ توجمہوریت وڈیموکریسی کی کوئي اہمیت ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کا جس کے نزدیک کوئی احترام ہے ۔ تہران کے حطیب جمعہ نے عالمی برادری کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا والوں کو امن عالم کے بارے میں تشویش لاحق ہے تو انھیں یہ جان لینا چاہئے کہ جب تک سرزمین فلسطین پرغاصب صہیونی حکومت کا وجود باقی ہے دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکے گا ۔ تہران کےخطیب جمعہ نے کہاکہ اگر دنیا والوں کو عالمی سطح پرامن قائم کرنا ہے انھیں سب سے پہلے صہیونی حکومت کے مقابلے میں اٹھ کھڑا ہونا ہوگا تہران کے خطیب جمعہ نے اسی طرح ملک کے اندر بعض غدار صفت سیاستدانوں کی غداریوں کا اشارہ کرتے ہوئے جواسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک غداری کررہے ہيں کہاکہ ملک اور وطن کے دفاع میں وہی لوگ فرنٹ لائن پراور سب سے آگے ہيں جو متدین و دیندارہیں انھوں نے کہاکہ جولوگ نیشنلسٹ اورقوم پرست ہونے کا دعوی کرتے ہيں ان میں سے بہت سے لوگوں نے ملک اورقوم سے غداری کی ہے ۔