ایران
وہابیوں کے جرائم مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا باعث نہیں بنتے۔ آیت اللہ مکارم شیرازی
![Ayatollah-Makarem-Shirazi](images/stories/2010/06/Ayatollah-Makarem-Shirazi.jpg)
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے: یہ جو ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہابیوں کے حملوں میں کام آنے والے سارے مسلمان ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہابیت کا جرائم پیشہ صہیونیت اور عالمی استکبار کے ساتھ رابطہ بہت ہی قریبی ہے۔
حضرت آیتاللہ العظمی مكارم شیرازی نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا ہے: ہم اس عظیم جرم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے اہل خانہ اور پسماندگان کو تہنیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند بزرگ سے زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں اور علاقے کے تمام باشندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعے کو شیعہ اور سنی مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان تفرقے اور نزاع کا سبب نہ بننے دیں کیونکہ جرائم پیشہ اور انسانیت کش عناصر اور ان کے پس پردہ ناپاک قوتوں کا مقصد یہی ہے اور ہم ملک کے محترم حکام سے تقاضا کرتے ہیں کہ پوری قوت اور تیزرفتاری کے ساتھ اس واقعے کے اصلی عوام اور ان سے گٹھ جوڑ کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد ان کے اعمال کی سزا دلوائیں اور اس قسم کے جرائم کی بیخ کنی کریں کیونکہ عوام اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔