ایران

زاہدان بم دھماکوں میں امریکہ ملوث، تہران کے خطیب جمعہ

Tehran-Fridayتہران کی مرکزی نمازجمعہ آج حجت الاسلام کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں نمازیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تہران کے خطیب جمعہ نے نمازکے خطبوں کے آغازمیں نمازیوں کوتقوای الہی اختیار کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ تقوا تمام دنیوی واخروی بلاؤں سے  نجات کا باعث ہے ۔ قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے کہ سبھی لوگ آتش جہنم میں جائیں گے سوائے ان لوگوں کے جنھوں نے تقوی  اختیا کیا اورظالمین تو ہمیشہ جہنم کی آگ میں رہیں گے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ہرطرح کی مصیبتیں اوربلائیں تقوا کے ذریعہ ختم ہوجاتی ہیں ۔ انھوں نے نمازیوں سے کہا کہ وہ تقوی کوپیشہ بنا کے اس کا تجربہ کریں ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ،حجت الاسلام کاظم صدیقی نے کہا کہ ظالم کی ہردور میں مذمت اورمظلوم کی حمایت ہوتی ہے انھوں نےکہا کہ آج پوری دنیا کے لوگ غزہ کے محصور عوام کی حمایت کرتے ہیں اورامریکہ اورصہیونی حکومت کی ہر طرف سے مذمت کی اوران حکومتوں سے نفرت وبیزاری کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اسی طرح ہمارے اندر بھی ایک ظالم ہے جس کا نام نفس امارہ ہے ہمیں چاہئے کہ اس کا مقابلہ کریں اس کے لئے تقوی کا سہارا لینا ہوگا ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے اسرار نمازکے بارے میں اپنی گفتگو کا سلسلہ جاری رہتے ہوئے کہا کہ نماز کا مقدمہ طہارت ہے انھوں نے طہارت کے بارے میں احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گھر اورگھرکے اطراف اورآس پاس کی صفائی اورپاکیزگی کے سلسلے میں احادیث وارد ہوئی ہیں ۔ رسول اکرم نے حضرت عائشہ سے مخاطب ہوئے فرمایا کہ ان دونوں لباس کودھوؤ کیا تم نہیں جانتیں کہ جب لباس گندے ہوتے ہیں تو وہ اللہ کی تسبیح نہیں کرتے ۔ یعنی اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اللہ کی تسبیح لباس اورجمادات ونباتات سب کرتے ہیں ۔ رسول اسلام کی اس حدیث سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ اگرکوئی چاہتا ہے کہ وہ اللہ کی تسبیح وثناء کرتا رہے تو اسے چاہئے کہ وہ خود کو پاک وصاف رکھے ۔ رسول اکرم نے اسی طرح ایک اورمقام حضرت عائشہ سے فرمایا کہ گھر کوصاف رکھو کیونکہ گھر میں جھاڑو کرنے سے اورگھر کوصاف رکھنے سے فقر وغربت کا خاتمہ ہوتا ہے فرزند رسول امام جعفرصادق علیہ السلام کا ارشاد ہوتا ہے کہ اپنے برتنوں کوجن میں کھانا بناتے ہو جن میں کھاتے پیتے ہو اس کوصاف رکھو۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ معلوم ہوا اللہ کے بندے جو اللہ کودوست رکھتے ہیں وہ اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے خود بھی پاک وصاف رہتے ہیں اوراپنے گرد وپیش کو بھی پاک وصاف رکھتے ہیں ان اللہ جمیل ویحب التجمل، اللہ خوبصورت ہے اور وہ خوبصورتی کودوست رکھتا ہے تہران کے خطیب جمعہ نے حضرت امام حسین اورحضرت ابوالفضل العباس علیھما السلام کے ایام ولادت باسعادت کی ولادت وباسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ منصب امامت اورامام کوپہنچاننا ہمارے لئے بہت مشکل ہے مگرہم جتنی بھی آئمہ اطہار اورحضرات معصومین کے بارے میں شناخت رکھتے ہیں اسی اعتبار سے ہم سب کوان کی تعلیمات پرعمل کرنا چاہئے ۔حجت الاسلام کاظم صدیقی نے امام حسین علیہ السلام کے فضائل پرمختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے فضائل کودرک کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔علامہ شیخ جعفرشوشتری نے اپنی کتاب خصائص الحسینیہ میں لکھا ہے کہ امام حسین تمام انبیاء کے وارث ہیں یعنی تمام کائنات کا نیکیوں کا نچوڑ امام عالیمقام کی ذات میں سمٹی ہوئی ہے تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اللہ سے امام حسین علیہ السلام کی محبت اورعرفان کا کوئی ثانی نہیں ہے وہ اللہ کی محبت میں اس قدر گریہ کرتے تھے کہ ان کے آنسو زمین پراس طرح بہتے تھے جیسے کسی چھوٹی نہر میں پانی بہتے ہوں۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ صحرائے عرفات میں امام حسین نے اللہ کی بارگاہ میں جو دعا کی ہے اس وقت آپ کی آنکھوں سے اللہ کی محبت میں اس قدر آنسوگرے ہیں کہ آس پاس کی جگہ آپ کے آنسوؤں سے تر ہوگئی تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اللہ عشق کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ دل کوگناہوں سے آلودہ نہ کیا جائے ۔ اللہ کی محبت اسی وقت اس دل میں آئے گی جب اس میں اللہ کی محبت کے علاوہ کسی اور کا آشیانہ نہ ہو۔ایک غلام نے امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں ایک پھول پیش کیا آپ نے اس غلام کوآزاد کردیا لوگوں نے آپ سے پوچھا کہ اس نے صرف ایک پھول آپ کوپیش کیا اورآپ نے اسے آزاد کردیا امام حسین علیہ السلام نے جن کا ایک لقب( غیرت مندوں کے باپ )ہے فرمایا جوتم سے محبت کرے تم کوبھی چاہئے کہ اس سے اس طرح محبت کرو کہ وہ خوش ہوجائے ۔تہران کے خطیب جمعہ نے ایرانی عوام کے اللہ پراعتماد وتوکل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی عوام کے چہروں پرجو اطمینان اورخوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران کے عوام اللہ پراطمینان اوربھروسہ کرتے ہیں اورانھوں نے یہ درس اپنے آقاء ومولا حضرت امام حسین علیہ السلام سے حاصل کیا ہے ۔تہران کے خطیب جمعہ نے نماز کے دوسرے خطبے میں تقوای الہی کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ تقواکے لئے ولایت کا اقرار و ایمان ضروری ہے ۔ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے آج حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران میں جنگی معذوروں کا دن منایاجاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حضرت عباس کی شان اورمقام کے بارے میں علماء کا کہنا ہے کہ تمام انبیاء سرکار وفا کی شان ومنزلت پررشک کرتے ہیں اورلوگوں کی شفاعت وشفاء کے لئے جو اعجاز اللہ نے ابوالفضل العباس کو عطا کیاہے وہ کسی بھی نبی کونہیں ملا ہے ۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اسی طرح امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران میں یوم پاسدار کا بھی ذکرکرتے ہوئے ایران میں سپاہ پاسدارن کے جوانوں کا کردار انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک عدیم المثال رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران نے انقلاب اوراسلامی نظام کی انتہائی حساس مرحلے میں پورے اقتدار کے ساتھ حفاظت ہے ۔ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں کل رات جامع مسجد میں ہونےوالے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر اپنے مجرمانہ اوردہشت گردانہ اقدامات کے ذریعہ ایران کے بے گناہ شہریوں کا خون بہایا 
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی سائنسداں شہرام امیری کے اغوا ء کے واقعے میں امریکہ نے اپنی رسوائی کا بدلہ لینے کے لئے ایک بارپھر ایرانی شہریوں کا خون بہایا انھوں نے امریکہ کے انسانی حقوق اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے دعوؤں کوجھوٹ اورفریب قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اپنے مجرمانہ اوردہشت گردانہ ریکارڈ میں ایک اورگھناؤنے واقعہ کا اضافہ کیا ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button