ایران

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سب سے زيادہ لائق ہيں

 

shiite-rafsanjani-214x300

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نےتاکید کےساتھ کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے موجودہ مسائل کےحل کےلئے سب سے اصلح  شخص رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای ہیں۔ایلنا نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ اکبرہاشمی رفسنجانی نے اعتدال و ترقی پارٹی کی مرکزی کونسل کے بعض اراکین سے ملاقات میں اسلامی انقلاب سے قبل اور اس کے بعد اپنے موقف کی وضاحت کرتےہوئے کہا کہ مجھے اطمینان ہے کہ  ایران میں موجود دونوں پارٹیوں کے اعتدال پسند افراد کی مدد اور رہبری کی تدبیر سےموجودہ مسائل قابل حل ہيں ۔تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے اپنا موقف بیان کرتےہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اسلام ، انقلاب اورعوام کے مفاد پرتوجہ دی ہے اوربعض اوقات نامناسب حالات کی بناپر مذہبی بزرگوں کی روش سے سبق لیتے ہوئے خاموشی اختیار کی ہے۔آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام، عوامی حمایت اور امام خمینی (رح) جوعوام کے دلوں پر حکومت کرتےتھے، کی قیادت پر تکیہ کرتےہوئے تشکیل اور استحکام کے مراحل سے بخوبی گذرا اور آج اس عظیم ورثے کی حفاظت کی ذمہ داری  انقلاب اورنظام کی تمام وفادار قوتوں پر ہے جو اس راہ پرگامزن ہيں ۔

 

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button