ایران

امریکہ اور مغربی ممالک ایرانی صدراتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کریں اور اپنی تہران کے حوالے سے رائے کو تبدیل کریں۔ محمود احمدی نژاد

 

mahmoud-ahmadinejad

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے امریکہ اور مغربی ممالک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اور امریکہ ایرانی صدراتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کریں اور اپنی تہران کے حوالے سے رائے کو تبدیل کریں۔محمود احمدی نژاد تہران میں مراسم عزاداری امام حسین علیہ السلام کی ایک مجلس عزاء سے خطاب کر رہے تھے۔احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ مگرب اور امریکہ اپنا رویہ تبدیل کریں ہم بھی آہستہ آہستہ اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صدراتی انتخابات میں امریکہ اور اس کے مگربی اتحادیوں کو شکست فاش ہوئی ہے۔انہوں نے ایرانی قوم کی ہمت اور کردار کو سراہا جو گذشتہ ٣٠ سالوں سے مغرب کی سازشوں کو ناکام بناتی چلی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تم کو بتا دینا چاہتاہوںکہ ہم دنیا کے ہر حصے میں موجود ہیں اور تمھارے تسلط کو دنیا سے ختم کر دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مغرب کا ایران سے جھگڑا اس لئے ہے کہ ایران مغرب اور امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں تسلط کا مخالف ہے اور اسی سبب ایران اسلامی کامیابی کی منزلیں طے کر رہا ہے۔احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب امریکہ اور مغربی ممالک کا مشرق وسطیٰ پر تسلط کے حوالے سے مخالفت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button