ایران

دھمکیاں نہ دی جائیں تو مذاکرات پر تیار ہیں،احمدی نژاد


nijad

19.12.2009 ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اگر امریکا اور یورپی ممالک دھمکیاں دینا بند کر دیں تو یورینیم افزودگی کا معاہدہ ہو سکتا ہے۔کوپن ہیگن میں اے ایف پی سے انٹرویو میں احمدی نژاد نے کہا کہ بیرون ملک چار سو یا آٹھ سو کلو گرام یورینیم افزودگی سمیت سب کچھ ممکن ہے،لیکن موجودہ دھمکیوں کے ماحول میں ایسا نہیں ہو سکتا۔امریکا اور مغربی ممالک کو قانونی اور اخلاقی طور پر اپنا لہجہ تبدیل کرنا چاہئے،اگر ایسا ہو جائے تو ایران مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا

 کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنانا چاہتا ہے،مگر وہ ایسا کرنا چاہے تو اسے امریکا کا کوئی ڈر نہیں۔ایران کی پالیسی شفاف ہے۔اگر وہ ایٹمی ہتھیار بنانا چاہے گا تو اس میں اتنی جرات ہے کہ وہ اسکا بھی اعتراف کرے گا۔ امریکی پالیسی نہیں بدلی،اوباما بش کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،احمدی نژاد کوپن ہیگن:کوپن ہیگن میں عالمی حدت کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے موقع پر ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اوباما بھی بش کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔افغانستان اور فلسطین میں صورتحال تشویشناک ہے۔بارک اوباما نے اپنے آپ کو غیر جانبدار رکھنے کا موقع ضائع کر دیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button