اربعینِ امام حسینؑ کا تاریخی جلوہ، مہران بارڈر سے 20 لاکھ سے زائد زائرین عراق پہنچ گئے

01 اگست, 2026 21:04

شیعیت نیوز : ماہِ صفر کے آغاز سے اب تک تقریباً دو ملین زائرین مہران سرحدی گزرگاہ کے ذریعے عراق میں داخل ہو چکے ہیں تاکہ اربعینِ امام حسین علیہ السلام میں شرکت کر سکیں۔

ایرانی پولیس کے سینئر کمانڈر محمد شرفی نے بتایا کہ اربعین کے لیے 24 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے جن میں سے 20 لاکھ سے زائد زائرین بحفاظت ایران سے عراق روانہ ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 5 لاکھ زائرین واپس ایران بھی لوٹ چکے ہیں۔

ایران اور عراق کے درمیان متعدد سرحدی راستے موجود ہیں تاہم مہران بارڈر نجفِ اشرف اور کربلائے معلیٰ سے نسبتاً قریب ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ مصروف اور اہم گزرگاہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کا سعودی عرب کو دوٹوک پیغام، اپنی سلامتی چاہتے ہو تو جارحیت اور محاصرہ بند کرو

شرفی نے بتایا کہ دو ملین زائرین کی آمدورفت کے باوجود کوئی سیکیورٹی مسئلہ پیش نہیں آیا اور اربعین زائرین کی نقل و حرکت انتہائی منظم اور پرامن انداز میں جاری ہے۔ سیکیورٹی ادارے زائرین کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ عظیم اجتماع ایک بار پھر ثابت کر رہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کو ان کے محبوب امام کی زیارت سے نہیں روک سکتی اور اربعین کا یہ سیلاب ہر سال پہلے سے زیادہ عظیم ہوتا جاتا ہے۔

10:28 شام اگست 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔