یمن کا سعودی عرب کو دوٹوک پیغام، اپنی سلامتی چاہتے ہو تو جارحیت اور محاصرہ بند کرو
محمد عبدالسلام
شیعیت نیوز : یمن کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے سعودی عرب کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی سلامتی کا قریب ترین راستہ یمن کے خلاف جارحیت کا خاتمہ اور مکمل محاصرہ ختم کرنا ہے۔
المیادین سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی حکومت کو یمن پر جاری حملوں اور محاصرے کے تمام نتائج کی مکمل ذمہ داری قبول کرنا ہوگی اور اگر جارحیت جاری رہی تو سعودی عرب کو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔
دوسری جانب صنعاء میں قائم انسانی آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر نے واضح کیا کہ آبنائے باب المندب سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کوئی ٹیکس یا فیس عائد نہیں کی گئی اور یہ اہم آبی گزرگاہ دیگر تمام ممالک کے جہازوں کے لیے مفت کھلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قالیباف کا اعلان، مضبوط ایران کی تعمیر وقت کی سب سے بڑی ضرورت، ولایتِ فقیہ کے محور پر اتحاد ناگزیر
انصار اللہ تحریک نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی جارحیت کے ردعمل میں صرف سعودی عرب سے وابستہ جہازوں کے لیے باب المندب سے گزرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ دیگر تمام بحری جہازوں کی آمدورفت بدستور معمول کے مطابق جاری ہے۔
یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ یمن کی پالیسی انتہائی واضح اور دانشمندانہ ہے، وہ عالمی تجارت کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ صرف ظالم آلِ سعود کو اس کے ظلم کا حساب دے رہے ہیں۔







