قالیباف کا اعلان، مضبوط ایران کی تعمیر وقت کی سب سے بڑی ضرورت، ولایتِ فقیہ کے محور پر اتحاد ناگزیر

01 اگست, 2026 21:00

شیعیت نیوز : ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کی رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کی سب سے بڑی ضرورت مضبوط ایران کی تعمیر ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ولایتِ فقیہ کے محور پر قومی اتحاد ناگزیر ہے۔

قالیباف نے کہا کہ اگر گزشتہ چار پانچ برس خصوصاً شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد کے دور کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی ہمیشہ مضبوط ایران پر زور دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ رہبرِ انقلاب کی قیادت میں انقلابِ اسلامی کے دوسرے مرحلے میں ملک کو مضبوط بنانے پر پوری توجہ مرکوز رکھنی ہوگی اور اس مضبوطی کی بنیادی شرط ولایتِ فقیہ کے محور پر اتحاد ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مضبوط ایران کی تشکیل مطلوب ہے تو ہر فرد، ہر خاندان اور پوری قوم کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ اسلامی انقلاب اور ایران مزید طاقتور بن سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے اردن پر حملے F-35 طیارے تباہ

قالیباف نے حالیہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایران اس جنگ میں کامیاب رہا لیکن اس کامیابی کو برقرار رکھنا اور اسے مستحکم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران اپنی عسکری کامیابی کو سیاسی اور قانونی میدان میں بھی تسلیم نہ کرا سکا تو اس کامیابی کے ثمرات سے مکمل فائدہ اٹھانا ممکن نہیں ہوگا اس لیے عوام میں امید، روشن قومی وژن اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔

10:28 شام اگست 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔