ڈاکٹر مخبر کا امریکہ کو دوٹوک جواب، تم فوجی حساب لگاتے ہو ہم تاریخ کی منطق سے جواب دیتے ہیں

01 اگست, 2026 21:12

شیعیت نیوز : ایران کے سابق نائب صدر اور رہبرِ انقلاب کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں سوشل میڈیا پر ایک زبردست پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ فوجی مساوات کے ذریعے حساب لگاتے ہیں لیکن ہم تاریخ کی منطق کے ساتھ جواب دیتے ہیں۔

ڈاکٹر مخبر نے خبردار کیا کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ براہِ راست ان دراڑوں کو بیدار کرے گا جن پر امریکہ کی 250 سالہ بالادستی کی عمارت کھڑی ہے اور اگر اس نظام کے ستون گر گئے تو نہ کوئی مرکزِ کمان باقی رہے گا اور نہ ہی استحصال اور لوٹ مار کے لیے کوئی منڈی باقی بچے گی۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ ایران پر نئے حملوں کی دھمکیاں دے رہا ہے اور ایرانی قیادت نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب اس سطح پر دیا جائے گا جو امریکی نظام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے اردن پر حملے F-35 طیارے تباہ

ماہرین کے مطابق ڈاکٹر مخبر کا یہ پیغام محض الفاظ نہیں بلکہ ایران کی اس اسٹریٹجک سوچ کا اظہار ہے جس کے تحت وہ امریکی جارحیت کا جواب صرف فوجی نہیں بلکہ معاشی، سیاسی اور تاریخی سطح پر دینے کی مکمل تیاری رکھتا ہے۔

یہ بیان واضح کرتا ہے کہ ایران نے امریکہ کی کمزوریوں کا گہرا مطالعہ کیا ہوا ہے اور جانتا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو اس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری امریکی سلطنت کو لرزا دیں گے۔

10:27 شام اگست 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔