اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایرانی افواج دشمن کو جہنم کا مزہ چکھائیں گی، ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد قالیباف

ایرانی اسپیکر نے اسرائیل کو خبردار کیا، قوم کے اتحاد اور رہبر کی قیادت کو سراہا

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے وحشی دشمن کو مکمل طور پر بے بس کر دیں گی۔ قالیباف نے کہا کہ صیہونیوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ ایرانی افواج دشمن کو "جہنم” کا مزہ چکھائیں گی اور دنیا اس کی ذلت و رسوائی کا مشاہدہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں موساد سے وابستہ دہشت گردوں کی بڑی کھیپ گرفتار

اسپیکر قالیباف نے زور دے کر کہا کہ ہم ایک غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں، اور ہمارا درندہ صفت دشمن کسی حد و قانون کو نہیں مانتا۔ اگرچہ حتمی فتح یقینی ہے، مگر اس راہ میں نشیب و فراز آئیں گے۔ قالیباف نے ایرانی قوم کی وحدت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مختلف قومیتی و فکری پس منظر رکھنے والے افراد نے متحد ہو کر مسلح افواج کی پشت پر کھڑے ہو کر دشمن کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے دھمکی آمیز اقدامات نے ایرانی قوم کے اندر مزید اتحاد و استقامت کو فروغ دیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایرانی فوج کی عسکری طاقت کی بھی ستائش کی اور رہبر انقلاب اسلامی آیت‌اللہ سید علی خامنہ‌ای کی قیادت کو اس کامیابی کا محور قرار دیا۔ قالیباف کے مطابق دشمن اس وقت ایک ہائبرڈ وار میں مصروف ہے مگر ایران نے ان تمام چالوں کا مؤثر جواب دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button