ایران میں چھٹی القدس کانگریس کا انعقاد، فلسطین کی آزادی پر مرکوز
80 سے زائد غیر ملکی مہمان اور 20 فلسطینی علماء شرکت کریں گے، صیہونی پرچم نذر آتش کیا جائے گا

شیعیت نیوز: ایران میں 26 مارچ سے چھٹی القدس کانگریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں متعدد فلسطینی اسکالرز سمیت 80 سے زائد غیر ملکی مہمان شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس میں 20 فلسطینی علماء خصوصی طور پر شریک ہوں گے اور وہ یوم القدس کے موقع پر اہل سنت علاقوں کا دورہ کرکے نماز جمعہ کے خطبوں میں مسئلہ فلسطین پر روشنی ڈالیں گے۔
کانگرس میں عیسائی اور زرتشتی مذہبی رہنما سمیت اسلامی ممالک کے سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کی انصاراللہ نے بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیے
اس کانگریس میں شریک غیر ملکی مہمانوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں صیہونی پرچم نذر آتش کیا جائے گا، جبکہ فلسطینیوں کی طرف سے صیہونی رژیم کو علامتی پیغام کے طور پر فلسطینی پرچم بلند کیا جائے گا۔
اس سال کانگریس کا نعرہ "حی علی القدس” ہوگا۔ حجۃ الاسلام باقری نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال کی قدس کانگریس کا نعرہ "حی علی القدس” ہوگا، جو دنیا بھر کے مسلمانوں کو بیت المقدس کی آزادی کے لیے جدوجہد کی طرف بلاتا ہے۔
اسلامی اتحاد کا فروغ اور فلسطین کاز کی حمایت القدس کانگریس کے اہم اہداف میں سے ہے۔