اہم ترین خبریںایران

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی

"پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور انسانی حقوق کی پامالی"

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی حکومت کی جانب سے ایرانی خام تیل کی فروخت پر عائد کی گئی نئی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بقائی نے کہا کہ کسی بھی ملک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا فیصلہ کرنا قوموں کے حق خود ارادیت کا حصہ ہے اور کسی بھی فریق کو سیاسی بہانوں کی آڑ میں ان تعلقات میں رکاوٹ ڈالنے یا خلل پیدا کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رہبر معظم کے نمائندے کا شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ میں خطاب

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی غیر ملکی تجارت پر امریکہ کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیاں اقوام متحدہ کے منشور، خصوصاً دوسروں کی خودمختاری کے احترام اور حق خود ارادیت کے خلاف ہیں۔ یہ پابندیاں بین الاقوامی تجارتی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں، اس لیے انہیں غیر قانونی، غیر منصفانہ اور انسانی حقوق کی پامالی تصور کیا جائے گا اور امریکہ کو بین الاقوامی سطح پر اس کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی قوم امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کے باوجود اپنی خودمختاری، ترقی اور عزت کے راستے پر ثابت قدم رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button