اہم ترین خبریںایراندنیا

ایران، آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار، ایرانی وزیر خارجہ

سید عباس عراقچی نے ایران کے تعمیری تعاون کے عزم کا اظہار کیا، رافائل گروسی نے متوازن بات چیت کی اہمیت پر زور دیا

شیعیت نیوز: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی یا آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس گفتگو میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان سیف گارڈ معاہدے کی صورت میں تعاون کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید عباس عراقچی نے بورڈ آف گورنرز کے بعض اراکین کے غیر تعمیری اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے، جو رافائل گروسی کے حالیہ دورہ تہران کے دوران مسائل کے حل کی کوششوں میں ناکامی کا باعث بنے، تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس طرح کی کارروائیوں کا دوٹوک جواب دینے سے نہیں ہچکچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی طے شدہ تکنیکی فریم ورک کے اندر ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعمیری تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلفونی گفتگو، تعلقات کی مزید توسیع پر اتفاق

اس گفتگو میں رافائل گروسی نے ایران کے ساتھ متوازن بات چیت کے لیے آئی اے ای اے کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ وہ موجودہ مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے فرائض اور اختیارات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مناسب ماحول پیدا کرنے کے لیے دیگر فریقوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button