اہم ترین خبریںایرانپاکستان
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلفونی گفتگو، تعلقات کی مزید توسیع پر اتفاق
مشرق وسطی میں امن کی اہمیت اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفون پر گفتگو میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تعلقات میں مزید توسیع کی ضرورت سے اتفاق کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ٹیلفونی گفتگو کے دوران باہمی تعلقات کے علاوہ شام کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی خصوصا شام میں امن اور سیکورٹی کو یقینی بنانے پر تاکید کی۔