اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پنجاب یونیورسٹی لاہور، جمیعت ہی اپنے ساتھی کی قاتل نکلی

طالبعلم کو موٹرسائیکل سواروں کی بجائے گاڑی میں بیٹھے دوست کی گولی لگی۔

شیعیت نیوز: پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔ جمیعت ہی اپنے ساتھی کی مبینہ قاتل نکلی۔

طالبعلم کو موٹرسائیکل سواروں کی بجائے گاڑی میں بیٹھے دوست کی گولی لگی۔

پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ مقتول عمار کو موٹرسائیکل سواروں کی بجائے گاڑی کے اندر سے ہی چلنے والی گولی لگی تھی۔

پولیس نے مقتول عمار کے ایک دوست کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا

واضح رہے کہ جینڈر اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم رانا عمار کی گولی لگنے سے ہلاکت ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مقتول عمار، دلاور اور حذیفہ تینوں دوست گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دلاور ڈرائیونگ جبکہ عمار دوسری فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا، حذیفہ نامی طالبعلم پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا جس کے پاس اسلحہ بھی تھا۔

یہ بھی پڑھئیے: دہشت گرد تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ کی جامعہ کراچی میں غنڈہ گردی

ذرائع کے مطابق گاڑی کے اندر سے ہی گولی لگنے سے عمار زخمی ہوا اور اسپتال میں چل بسا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد حذیفہ موقع سے فرار ہوگیا، مقتول کا دوسرا دوست دلاور عمار کو لیکر اسپتال پہنچا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے دلاور کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں، گولی اچانک چلی یا کسی تنازع کے باعث فائرنگ کی گئی، تحقیقات جاری ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ یونیورسٹی کے اندر جمنیزیم کے قریب پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button