ایران میں شہید سید حسن نصراللہ اور جنرل نیلفروشان کے چالیسویں پر مجالس ترحیم اور اجتماعات
مدرسہ عالی شہید مطہری میں اہم شخصیات کی شرکت

شیعیت نیوز: تہران میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید جنرل نیلفروشان کے چالیسویں کا پروگرام مدرسہ عالی شہید مطہری میں منعقد ہوا، جس میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی اپنے بعض کابینی رفقا کے ہمراہ شرکت کی۔
شہید سید حسن نصراللہ اور شہید نیلفروشان کے چالیسویں کے اس پروگرام میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر محمد مخبر، سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی، سپاہ قدس کے کوآرڈینیٹر جنرل ایرج مسجدی اور دیگر اعلیٰ رتبہ سول اور عسکری عہدیداروں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے ہدہد اور کوثر سیٹلائٹس کامیابی سے مدار میں بھیج دیے
اسی سلسلے میں ایک پروگرام رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار اقدس پر بھی منعقد ہوا، جس سے خطاب کرنے والوں میں تہران میں حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد قدومی بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ اٹھائیس ستمبر کو بیروت کے ضاحیہ جنوبی پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں سید استقامت سید حسن نصراللہ اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوگئے تھے۔ ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں میں لبنان میں ایران کے فوجی مشیر جنرل نیلفروشان بھی شامل تھے۔