اہم ترین خبریںایران

اگر اسرائیل نے حماقت کی تو اس سے کہیں زیادہ تباہ کن جواب ملے گا، ایرانی صدر

صدر ایران نے مسلح افواج کے کامیاب آپریشن کو سراہا، صیہونی رجیم کو تباہ کن جواب دینے کی تنبیہ

شیعیت نیوز: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے حکومتی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے حالیہ آپریشن کو زبردست کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ صیہونی آئرن ڈوم شیشے سے بھی زیادہ نازک ہے۔

صدر نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایرانی قومی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر صیہونی رجیم کوئی حماقت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تو اسے پہلے سے بھی زیادہ تباہ کن جواب ملے گا۔

انہوں نے کل رات ہونے والے آپریشن پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کی دفاعی قوت اور قومی سالمیت کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل پر اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا، خامنہ ای

صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی قسم کے جارحیت کے خلاف اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا اور دشمن کی کسی بھی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button