اہم ترین خبریںایران
ایٹمی ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے عالمی عزم کی ضرورت ہے، ایران
جنیوا میں اقوام متحدہ کے لئے ایران کے مندوب نے زور دے کر کہا کہ آج ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ عالمی عزم کی ضرورت ہے۔

شیعیت نیوز: جنیوا میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے لئے ایران کے نمائندے علی بحرینی نے ایٹمی ہتھیاروں کی ممانعت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک پیغام شیئر کیا
کہ نیوکلیئر ٹیسٹ کا عالمی یوم ممانعت، انسانی زندگی کے لیے ان تجربوں کے تباہ کن نتائج کو یاد رکھنے کا ایک موقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایٹمی دھماکہ ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کے حصول کی راہ میں ایک انسدادی اور پسماندہ قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں قابض امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ
بحرینی نے زور دیا کہ آج ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ ایٹمی ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے عالمی عزم کی ضرورت ہے۔