یزد ائیرپورٹ سے شہداء کی میتیں پاکستان منتقل، اعلیٰ حکام شریک
ایران کے صوبہ یزد کے شہید صدوقی بین الاقوامی ہوائی اڈے میں بس حادثے کے شہداء کی میتیں پاکستانی منتقل کرنے کے سلسلے میں الوداعی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی سفیر سمیت ایرانی اعلی حکام اور مداحوں نے شرکت کرکے پر نم آنکھوں کے ساتھ شہداء کو الوداع کہا۔

شیعیت نیوز: یزد کے شہید صدوقی (رح) بین الاقوامی ہوائی اڈے میں بس حادثے کے شہداء کی میتیں پاکستانی منتقل کرنے کے سلسلے میں الوداعی تقریب ہوئی ۔
جس میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، رہبر معظم کے صوبائی نمائندے اور یزد کے امام جمعہ آیت اللہ "محمدرضا ناصری، گورنر "مہران فاطمی، الغدیر کور کے کمانڈر جنرل "حسین زارع کمالی” اور صوبے کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس دوران پاکستانی سفیر نے کہا: یہ ہمارے اور پاکستانی عوام کے لیے انتہائی افسوسناک لمحہ ہے کیونکہ اس واقعے میں ہمارے عزیز شہید ہوئے ہیں۔
کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی معزز حکومت، نائب صدر اور قائم مقام وزیر خارجہ کا بھی شکریہ کہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے حادثے کے شہداء اور زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کے لیے ایک ہوائی جہاز کا انتظام کیا گیا تھا۔
لیکن وزیر اعظم پاکستان کے فیصلے کے مطابق یہ منتقلی پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے میں عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی زائرین کی بس کے دلخراش سانحے پرآیت اللہ اعرافی کا تعزیتی پیغام
انہوں نے ان ہسپتالوں کی خدمات کو بھی سراہا اور زخمیوں کا علاج کرنے کی کوشش کرنے والے ڈاکٹروں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا:
"مجھے بہت خوشی ہے کہ اس حادثے کے زخمی بھی اس پرواز کے ذریعے وطن واپس لوٹیں گے۔
آخر میں مدثر ٹیپو نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات اور بھائی چارہ بہت قیمتی ہے۔