اہم ترین خبریںایرانپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ایرانیوں کی ہمدردی نہیں بھول سکتے، پاکستانی سفیر

ایران میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ اس قسم کی ہمدردی، جذبات اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ ایران جیسے ملک میں ہی ممکن ہے اور آپ لوگوں کی ہمدردی کو ہم کبھی بھول نہيں سکتے۔

شیعیت نیوز : ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے یزد کے گورنر سے ملاقات میں مزید کہا کہ زائرین کے لئے یزد میں جو کچھ کیا گیا ہے اس کے لئے ہم شکر گزار ہیں اور کسی بھی حالت میں یہ ہمدردی ہم بھول نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا: اس قسم کی ہمدردی، جذبات اور اظہار یکجہتی کا مظاہرہ ایران جیسے ملک میں ہی ممکن ہے اور آپ لوگوں کی ہمدردی کو ہم کبھی بھول نہیں سکتے۔

پاکستان کے سفیر نے کہا کہ اس طرح کا جذبہ صرف ایران جیسے ملک میں ہی نظر آ سکتا ہے۔

پاکستان کے سفیر نے اسی طرح کہا کہ جتنی جلد ہو سکے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پاکستان منتقل کی جائیں۔

یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والی اس ملاقات میں یزد کے گورنر نے کہا: ہمارے دوست اور پیارے پاکستان کے زائرین ہمارے لئے عزیز ہیں اور ہم امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے لئے سوگوار ہیں۔

مہران فاطمی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حادثے کے فوراً بعد سے متعلقہ اداروں نے کام شروع کر دیا ہے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کی منتقلی کا کام ہو رہا ہے اور اسی طرح اسپتالوں میں زخمیوں کا علاج بھی بخوبی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نمایندۂ رہبر معظم زخمی ہونے والے پاکستانی زائرین کی عیادت کرنے پہنچ گئے

انہوں نے کہا: کہ نائب صدر اور ملک کے دیگر اعلیٰ حکام نے فون پر حادثے کی رپورٹ طلب کی اور زخمیوں کے علاج کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔

یزد کے گورنر نے کہا: ہم سب امام حسین علیہ السلام کی ملت ہیں اور ایک ہی پرچم تلے ہیں، اسی لئے ہم اس حادثے کے بعد ضروری کارروائیاں بے حد سنجیدگی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے ایران کے یزد صوبے میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہو گئے۔ یہ بس ایران کی مشرقی سرحد سے عراقی سرحد پر واقع چذابہ کی طرف جا رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button