ایران

ایرانی عبوری وزیر خارجہ: صہیونی مجرموں کو سزا دینا ضروری ہے

ایرانی عبوری وزیرخارجہ نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے جرائم پر خاموش رہنا اس کے مجرمانہ اقدامات کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران علی باقری نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے تہران میں حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر پر حملہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حاکمیت اور خودمختاری کو پامال کرنے کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے مذمتی ردعمل جاری نہ ہونے کی وجہ سے بحران کو حل کرنے کا سفارتی موقع ضائع ہوگیا۔ یورپی ممالک کے موقف کی وجہ سے صہیونی حکومت کو خطے میں دہشت گردی کا حوصلہ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف ممکنہ جنگ میں پاکستان ،ایران کو اسلحہ دے گا۔اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ ایران سمیت کوئی بھی ملک اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کو آسانی سے نظرانداز نہیں کرسکتا ہے۔

اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے ایران سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں آخری مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ جنگ اور کشیدگی کسی کے بھی فائدے میں نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button