ایران

"امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر میزائلوں کی بوچھاڑ, متعدد فوجی زخمی”

عین الاسد بیس پر زبردست میزائل حملہ، متعدد امریکی فوجی زخمی، حملے سے اڈے پر ہلچل مچ گئی

شیعیت نیوز: ایک امریکی فوجی اہلکار کا کہنا ہے کہ پیر کی رات عراق میں عین الاسد ایئربیس پر امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف راکٹ حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔ روئٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق میں عین الاسد بیس پر حملے میں کم از کم پانچ امریکی زخمی ہوئے اور ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

"جوہری ایران کے خلاف اتحاد” کی پالیسی کونسل کے سربراہ جیسن بروڈسکی نے ایک نیوز پوسٹ میں لکھا ہے کہ ابتدائی غیر مصدقہ اطلاعات، عین الاسد پر دوسرے راکٹ حملے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے دو عراقی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق میں عین الاسد ایئر بیس پر دو کاتیوشا میزائل داغے گئے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق میں عین الاسد بیس پر حملے میں کم از کم پانچ امریکی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا بڑا حملہ: ڈرون کے ذریعے صیہونی فوجی اڈے الیت کو نشانہ بنایا

الغد چینل کے مطابق پینٹاگون کے ایک سابق اہلکار ڈیوڈ ڈی روشے نے اس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عین الاسد بیس پر حملے میں ایران ملوث ہے۔ امریکہ میں بی بی سی کے رپورٹر رافد جبوری نے اپنے X اکاؤنٹ پر لکھا کہ مغربی عراق میں عین الاسد بیس پر حملے کے بعد متعدد امریکی زخمی ہوگئے۔ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہے اور ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button