اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین
اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں ممکنہ طور پر امریکی انٹیلیجنس مدد شامل
ایڈیٹر ڈیفنس الجزیرہ نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ممکنہ طور پر امریکی انٹیلیجنس مدد شامل ہے۔

شیعیت نیوز : ایڈیٹر ڈیفنس الجزیرہ نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں ممکنہ طور پر امریکی انٹیلیجنس مدد شامل ہے۔
دوحہ سے ایڈیٹر ڈیفنس الجزیرہ کے مطابق گراؤنڈ انٹیلیجنس میں ایرانی حکومت کے مخالفین اور موساد نے اہم کردار ادا کیا۔
شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ جمعرات کی صبح 8 بجے تہران میں ادا کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں : شہید اسماعیل ہنیہ عقلمند اور انتہائی مدبر فلسطینی رہنما تھے، افغان حکومت
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حماس کے سیاسی سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔