اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین
اسماعیل ہنیہ کی شہادت، غزہ اور مغربی کنارے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی اطلاع کے بعد غزہ اور مغربی کنارے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

شیعیت نیوز : حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی اطلاع کے بعد غزہ اور مغربی کنارے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
آج صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کردینے کی خبر سامنے آئی تھی۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہیدغیرملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے جنگ بندی کے مذاکرات کو خطرہ پہنچ سکتا ہے، قطر
وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔
شہادت کی خبر کے بعد غزہ اور مغربی کناروں میں شدید جھڑپوں کی خبر سامنے آئی
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 400 ہوگئی ہے۔