اہم ترین خبریںایران

شام کے دورے کا پیغام مزاحمت کے محور کے ساتھ تعاون ہے، علی باقری

شیعیت نیوز:ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے اپنے شام کے دورے میں اس ملک کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کی۔

جس کے بعد ان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

علی باقری نے اپنے شام کے دورے کا پیغام مزاحمت کے محور کے ساتھ تعاون جاری رکھنا اور قابض صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنا بتایا۔

اور کہا کہ ایران اور شام دو طرفہ تعاون کے راستے پر چلنے والے دو ساتھی اور قریبی دوست ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے اہم ستون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے ایٹمی سمجھوتے پرعمل نہیں کیا: ایران

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور شام کو فخر ہے کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

وہ جانتے ہیں کہ علاقے میں عدم استحکام کی وجہ صیہونی حکومت کا غاصبانہ قبضہ اور اس کے انسانیت سوز اقدامات ہیں۔

اس پریس کانفرنس میں شام کے وزیر خارجہ نے بھی تہران اور دمشق کے اسٹریٹیجک تعلقات جاری رہنے کو بہت اہم قرار دیا۔

ایران اور شام کے تعلقات کے تسلسل کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات اسٹریٹجک ہیں، اس لیے ہم ایران اور شام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر عرب ممالک کو بھی اس میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button