اہم ترین خبریںایران

ایران: اسرائیل کیلئے جاسوسی پر 4 مجرموں کو پھانسی

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق گذشتہ سال عراقی کردستان سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے چار دہشت گردوں کو اصفہان میں ایرانی وزارت دفاع کی تنصیبات پر بم حملے کی منصوبہ کے دوران امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے گرفتار کیا تھا۔

 شیعیت نیوز: ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق ایرانی عدلیہ نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے مجرموں کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پھانسی پانے والے مذکورہ 4 مجرمان پر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ان مجرموں نے اسرائیلی ایجنسی موساد سے بیرونِ ملک تربیت حاصل کی تھی۔

یہ مجرمان عراقی کردستان کے راستے سے ایران میں داخل ہوئے اور صوبے اصفہان میں وزارتِ دفاع کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

چاروں مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کیے جانے کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دیدی گئی

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق گذشتہ سال عراقی کردستان سے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے چار دہشت گردوں کو اصفہان میں ایرانی وزارت دفاع کی تنصیبات پر بم حملے کی منصوبہ کے دوران امام زمان علیہ السلام کے گمنام سپاہیوں نے گرفتار کیا تھا۔

گرفتار کے بعد دہشت گردوں کو قانونی کاروائی کے لئے عدالت کے حوالے کیا گیا تھا۔ عدالت نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون اور تخریبی کاروائی کی سازش میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے کے بعد دہشت گردوں کو اگست میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

ایرانی سپریم کورٹ نے کیس کی دوبارہ سماعت کے بعد ذیلی عدالت کی سزا کو برقرار رکھا تھا اس طرح عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے آج علی الصبح چاروں دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button