اہم ترین خبریںایران

سلامتی کونسل کی قرارداد پر تنقید، ترجمان وزارت خارجہ ایران

شیعیت نیوز : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکی ایما پر منظور کی جانے والی اس قرارداد میں بحیرہ احمر میں جہازرانی کے تحفظ کا دعوی کیا گيا ہے لیکن درحقیقت یہ قرارداد مکمل طور پر سیاسی مقاصد کی حامل ہے اور اس کا مقصد غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف اسرائيلی جرائم کو جواز فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات روکوانے کے بجائے سیاسی، فوجی، سفارتی اور عالمی میدانوں میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہیگ کی عالمی عدالت میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مقدمے کی سماعت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ویٹو کرکے غزہ میں تین ماہ سے جاری نسل کشی اور تباہی و بربادی کے خاتمے اور جنگ بندی کے قیام میں مسلسل روکاوٹ بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے سلامتی کونسل کے ارکان پر دباؤ ڈال کر اور خطے میں بحران اور کشیدگی کی بنیادی وجہ پر توجہ دیئے بغیر یہ قرارداد منظور کرائی ہے۔

ایران کی وزات خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کو فوری طور پر فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں عام شہریوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقیقی بنانے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button