عراق

کربلا:عراقی جامعات میں تیسرا آن لائن قرآنی مقابلہ متعارف کرانے کے لیے تشہیری مہم کا آغاز

پچھلے سال منعقد کئے جانے والے اس آن لائن قرآنی مقابلے میں (98) عراقی یونیورسٹیوں کے تقریباً (6000) طلباء نے حصہ لیا تھا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نےعراقی جامعات میں تیسرا آن لائن قرآنی مقابلہ متعارف کرانے کے لیے تشہیری مہم کا آغاز کردیا۔

یہ مہم نجف میں قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی طرف سے منعقد کی گئی ہے

کیونکہ تیسرا آن لائن قرآنی مقابلہ تعلیمی سال (2023-2024) کے چوتھے سمسٹر کے لئے یونیورسٹی قرآن پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ایکٹیویٹیز یونٹ کے سربراہ سید زید مدوحی الرماحی نے بتایا کہ ” اس تشہیری مہم جس میں نجف اور قادسیہ کی تمام یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔

کا آغاز الکفیل یونیورسٹی کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو اس سالانہ پروگرام سے متعارف کرایا جا سکے

اور اس مقابلہ اور اس میں شرکت کے قواعد و ضوابط بتائے جا سکیں۔

اس مقابلے کے فاتحین کے لیے قیمتی انعامات بھی مختص کیے گئے ہیں۔

” انہوں نے مزید کہا کہ ،”عراقی یونیورسٹیوں کے تمام طلباء اس سالانہ مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس سال مقابلے میں شیخ عباس القومی کی کتاب (اخلاقیات کے پچاس اسباق) سے تیار کردہ (40) سوالات پوچھے جائیں گے۔

” انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال منعقد کئے جانے والے اس آن لائن قرآنی مقابلے میں (98) عراقی یونیورسٹیوں کے تقریباً (6000) طلباء نے حصہ لیا تھا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے ملک کی جامعات اور تعلیمی اداروں میں قرآنی ثقافت کے فروغ کے لئے متعدد قرآنی منصوبوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے

اور ان قرآنی منصوبوں کے ضمن میں جامعات، کالجوں، تعلیمی مراکز اور ہاسٹلز میں متعدد قرآنی و تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

جن میں قرآنی سیمینارز، حفظ و تلاوت کا قرآنی مقابلہ، سالانہ قرآنی نمائش، آن لائن قرآنی مقابلہ، قرآنی کورسز، یونیورسٹی کے پروفیسرز کے لیے قرآن مجید کی صحیح تلاوت واحکام تجوید پر مبنی ایک ترقیاتی پروگرام، بہترین قرآنی ریسرچ کا مقابلہ، مذہبی و ثقافتی دورے اور دیگر پروگرام شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button