ایران

عبرانی میڈیا کا ایران کے ایندھن سپلائی نظام پر سائبر حملے کا دعویٰ، ایرانی حکام کی تردید

ہ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک ہیکر گروپ نے ایران میں ایندھن کی سپلائی کے نظام پر سائبر حملہ کیا ہے۔

 خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سائبر حملے کے نتیجے میں ایران کے زیادہ تر گیس اسٹیشنز درہم برہم ہو گئے ہیں۔

تاہم ایران کے غیر فعال دفاعی نظام کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ "ایندھن کے نظام میں خلل کی وجوہات کے حوالے سے نیشنل ڈیفنس آرگنائزیشن دراندازی اور ہیکنگ سمیت تمام ممکنہ آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

تاہم موجودہ صورتحال میں دشمن کی جانب سے کیے جانے والے دعوؤں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

ایران بھر میں تمام پیٹرول پمپ فعال ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button