ایران

امریکہ "احمقانہ” اقدامات سے باز رہے، ایرانی وزیر دفاع

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی کا امریکہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے بحیرہ احمر میں امریکی سربراہی میں بننے والی بحری ٹاسک فورس ایک احمقانہ اقدام ہے

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی کا امریکہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے بحیرہ احمر میں امریکی سربراہی میں بننے والی بحری ٹاسک فورس ایک احمقانہ اقدام ہے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی کا جاری شدہ بیان میں کہنا تھا کہ اس علاقہ میں غیروں کی موجودگی کی کوئی جگہ نہیں ہے، کہ وہ یہاں اپنے بحری جہاز رکھیں یا کسی کی حفاظت کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کبھی ایسی "احمقانہ” غلطی نہیں کرے گا، کیونکہ اسے علم ہے کہ ان اقدامات سے اسے کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا روس، چین اور پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدام

ایرانی وزیر دفاع کا یہ بیان پینتاگون کے پچھلے ہفتہ کے بیان کے بعد جاری ہوا ہے، جس میں پینتاگون کا کہنا تھا کہ وہ بحیرہ عرب میں ایک بحری ٹاسک فورس تشکیل دینے میں مدد فراہم کرے گی، جس کا مقصد اسرائیلی جہازوں، یا اسرائیل کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔

یہ ٹاسک فورس یمنیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی نصرت میں اسرائیل کے خلاف کاروائیوں کے جواب میں بنی جائے گی۔ ئاد رہے کہ یمن نے باب المندب سے گزرنے والے ان تمام بحری جہازوں کو جو اسرائیلی ملکیت میں ہیں، یا اسرائیل کی جانب سے یا اسرائیل کی طرف روانہ ہیں، کو نشانہ بنانے یا قبضہ کرنے کی دھمکی دی ہوئی ہے، اور متعدد جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بھی بنایا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ 3 سے زائد جہازوں کو اپنے قبضہ میں کیا ہے۔

یمن کی جانب سے باب المندب سے اسرائیلی بحری جہازوں کے گزرنے پر پابندی کی وجہ سے اسرائیل کو شدید معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور درآمدات سے وصول ہونے والی اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں گی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اگر یہ پابندی اسرائیل پر جاری رہی تو اسرائیلی شہریوں اور صنعتوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button