عراق
کربلائے مقدسہ کے خطیب منبرِ حُِسینی سید باقر الفالی انتقال کرگئے

شیعیت نیوز:حرم امام حسین ع کے منبر کے خطیب سید محمد باقر الفالی کی نماز جناہ کربلائے معلیٰ میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں علمائے کرام اور مجتہدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی شیعہ عالم عراقی نژاد عراق میں کربلا المقدسہ کے الخطیب منبرِ حُِسینی سید باقر الفالی 66 برس کی عمر میں آج صبح الفجر ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اربعین امام حسینؑ کے موقع پر 2 کروڑ 11 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کا کربلا شہر میں اجتماع
سید محمد باقر الفلی مرحوم آیت اللہ احمد الفلی کے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔