ایران

ایرانی ذرائع ابلاغ عامہ کا مشترکہ بیان، صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت

شیعیت نیوز: ایرانی ذرائع ابلاغ عامہ کی 700 نیوز ایجنسیوں، اخبارات، نیوز ویب سائٹوں، اور جرائد نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت کرتے ہوئے شہدائے غزہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ارنا کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ عامہ کے مشترکہ تہران – ارنا –  ایران کی 700 نیوز ایجنسیوں، اخبارات، نیوز ویب سائٹوں، اور جرائد نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت کرتے ہوئے شہدائے غزہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بیان میں غزہ میں بے گناہ عوام، عورتوں اور معصوم بچوں کے ساتھ ہی نامہ نگاروں اور صحافیوں کو بھی شہید کرنے پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان جرائم کو بیان کرنے کے لئے اب الفاظ باقی نہیں بچے ہیں اور ہم دنیا کے تمام حریت پسند نامہ نگاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایران کے ذرائع ابلاغ عامہ نے اپنے مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہم غزہ میں صحافیوں اور نامہ نگاروں کے گھروں پر جان بوجھ کر عمدا حملہ کرنے اور پچاس نگاروں اور ان کے لواحقین نیز گیارہ ہزآر سے زیادہ مظلوم عوام کو جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، شہید کئے جانے پر غمزدہ ہیں ، صیہونیوں کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں، اس نسل کشی پر دنیا کے سبھی حریت پسندوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور صیہونیوں کے خلاف اقدام کو ضروری سمجھتے ہيں۔

یہ بھی پڑھیں : پورے ایران میں عوامی مظاہرے، فلسطین میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت

ایران کے ذرائع ابلاغ عامہ نے اپنے مشترکہ بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ جلد سے جلد سبھی کی جانب سے مشترکہ مساعی اور کوششوں سے انسانیت کے خلاف ان وحشیانہ جرائم کو دنیا والوں کی نگاہوں سے پو شیدہ نہیں رہنے دیں گے اور سرزمین فلسطین کو اس کے اصلی مالکین تک واپس لوٹانے کی مہم میں بھی مدد کریں گے۔

اس بیان میں غزہ کے حقائق کو دنیا والوں تک پہنچانے کی راہ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ صیہونیوں کے ان جرائم نے اس جعلی حکومت اور اس کے حامیوں کی سنگدلی اور درندگی کو ایک بار پھر برملا کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ:

غاصب اور خونخوار حکومت نے معصوم فلسطینی بچوں کے خون کا دریا بہا دیا۔

بے گناہوں کے خون کے قطروں سے صیہونیوں کے جرائم کی اصطلاحات کی کتاب ہزاروں صفحے کی ہوگئی

اس بیان میں غزہ کے مظلوم عوام کو مخاطب کرکے کہا گیا ہےکہ

دنیا کے بہرے پن پر دنیا والوں کی فریاد بھی بے تاثیر ہے

لیکن تمھاری مظلومیت کتنی زیادہ ہے کہ دنیا نے تمھاری آواز سنی اور تم سے ہم آواز ہوگئی ۔

واعدوا لھم ما استطعتم من قوۃ

اور انشاء اللہ کامیابی تمہیں ملے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button