عراق

عراق: عین الاسد اور اربیل میں امریکی اڈے پر عراقی مقاومت کا ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: عراقی مقاومت اسلامی نے غزہ میں صہیونی مظالم کا جواب دیتے کرتے ہوئے عین الاسد اور اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

المیادین کےنے خبر دی ہے کہ عراقی مقاومت اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے مظالم کے جواب میں عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے حملوں میں اربیل کے امریکی اڈوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں امریکی اڈے کو ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : الشفاء ہسپتال کے نیچے حماس کا افسانوی مقام کہاں گیا؟ اسرائیلی تجزیہ کار

دوسری جانب عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے عین الاسد چھاؤنی کو دو ڈرونوں سے نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی عراق میں امریکی قبضے والی عین الاسد بیس پر دو ڈرونز سے حملہ کیا۔

عراق کے شمال میں واقع امریکی اڈے الحریر پر ڈرون حملے کے ایک گھنٹے بعد ملک کے مغرب میں واقع عین الاسد بیس کو بھی دو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے جمعے کی صبح اعلان کیا کہ اس نے عراق کے کردستان علاقے میں امریکی فوجی اڈے ’’الحریر‘‘ کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔

اس تنظیم نے ڈرون کے حملے اور بیس کے اندر سے اٹھنے والے دھوئیں کی تصویر بھی شائع کی ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا کہ جب گزشتہ ہفتے الحریر بیس کو ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی کے بعد شام اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر 58 حملے ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان کی معاون سیرینا سنگ نے کہا ہے کہ عراق میں 27 اور شام میں 31 فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button