ایران

وائٹ ہاؤس کو بدستور شریک جرم بنے رہنا پسند ہے، حسین امیر عبد اللہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو بدستور شریک جرم بنے رہنا پسند کر رہا ہے اور بکھر چکی اسرائیلی حکومت کا ساتھ دینے کے لئے پوری دنیا کی رائے عامہ کے مقابلے میں کھڑا ہے۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے فلسطینی عوام کے قتل عام میں امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دینا کے 120 سے زائد ملک جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ واشنگٹن سمیت پوری دنیا کے مختلف شہروں میں دسیوں لاکھ لوگ، فلسطین کی حمایت میں اور جنگی جرائم کی مذمت کے لئے سڑکوں پر اتر آئے ہيں لیکن وائٹ ہاؤس بدستور شریک جرم بنے رہنے کو ترجیح دے رہا ہے اور بکھر چکی اسرائیلی حکومت کا ساتھ دینے کے لئے پوری دنیا کی رائے عامہ کے مقابلے میں کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کا غزہ جنگ میں حماس کے ناقابل تسخیر ہونے کا اعتراف

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ 3 دنوں میں ہمیں پیغام دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کا خواہاں ہے لیکن عملی طور پر وہ غزہ میں قتل عام اور نسل کشی کی حمایت کر رہا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز ایران کے صدر اور عراق کے وزیر اعظم کی ملاقات کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ کی بلٹ پروف جیکٹ پہنے بغداد آمد کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ خطے میں امریکہ کے کردار کی اصل حقیقت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ 3 دنوں میں ہمیں پیغام بھیجا ہے کہ ہم جنگ بندی کے خواہاں ہیں اور ہم نے اس سلسلے میں اقدامات کیے ہیں، لیکن عملی طور پر وہ صرف غزہ میں قتل عام اور نسل کشی کی حمایت کررہے ہیں۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ جلد از جلد اپنی پالیسی تبدیل کرے گا اور قابض فریق کی حمایت نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button