ایران

امریکہ فلسطین کے بے دفاع عوام کو قتل کررہا ہے، علی اصغر خاجی

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور علی اصغر خاجی نے گوٹیرس کے خصوصی نمائندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ امریکیوں نے متعدد پیغامات میں ہمیں تحمل سے کام لینے کا کہا۔ جب کہ وہ خود پر قابو نہیں رکھتے اور مالی، عسکری اور سیاسی مدد کے علاوہ انہوں نے بے دفاع فلسطینی عوام کے قتل کا انتظام بھی عملی طور پر سنبھال لیا ہے۔

سیاسی امور میں ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر علی اصغر خاجی نے یمنی امور کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے گرونڈ برگ کے ساتھ ملاقات میں یمن کی تازہ ترین سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس گفتگو میں فریقین نے یمن کے بحران کو پرامن اور سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغان سرحد پر موساد کے ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا، ایران کی وزارت انٹیلی جنس

خاجی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے، محاصرہ ختم کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل پر زور دیا۔

انہوں نے یمن سمیت علاقائی صورتحال، خصوصا غزہ کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے متعدد پیغامات میں ہمیں تحمل سے کام لینے کا کہا ہے۔ جب کہ وہ خود پر قابو نہیں رکھتے اور مالی، عسکری اور سیاسی مدد کے علاوہ انہوں نے بے دفاع فلسطینی عوام کے قتل کا انتظام بھی عملی طور پر سنبھال لیا ہے۔

وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے خصوصی سیاسی امور نے مزید کہا کہ یمن کے بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جانی چاہئیں اور ایران اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی تمام طاقتیں بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یمن کی انسانی صورت حال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیگر بحرانوں کے زیر اثر یمن کے لیے انسانی امداد میں کمی آئی ہے اور اس سے انسانی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button