ایران

ایرن کے یہودیوں کی جانب سے قاتل صیہونی حکومت کی مذمت

شیعیت نیوز: دارالحکومت تہران سمیت مختلف ایرانی شہروں کے یہودیوں نے قاتل صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔

ارنا کے مطابق تہران ، شیراز، اصفہان، یزد ، کرمانشاہ اور ایران کے صوبہ کردستان میں یہودیوں نے اجتماعات اور مظاہرے کرکے بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور غزہ پر حملے فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

یہودی عام طور پر سنیچر کو اپنی عبادت گاہ کنیسہ میں جاتے ہیں اورعبادت کرتے ہیں، تہران کے مرکزی کنیسہ میں یہودیوں نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے اجتماع کیا۔

ارنا کے نامہ ںگار کے مطابق تہران کا مرکزی کنیسہ یہودیوں سے بھرا ہوا تھا جو بچوں کی قاتل صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔

تہران کے محلے یوسف آباد میں یہودیوں کے مرکزی کنیسہ میں صیہونیت مخالف اجتماع سے خطاب میں ایرانی پارلیمنٹ میں یہودی برادری کے نمائندے ہمایوں سامیح نے کہا کہ جتنے بم تین ہفتے میں غزہ کے مظلوم عوام پر برسائے گئے ہیں ، اتنے بم دوسری جنگ عظیم میں بھی استعمال نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے کے حالات فیصلہ کن مرحلے میں ہیں، حسین امیرعبداللہیان

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت اب تک غزہ کے 10 اسپتالوں کو مکمل طور پر تباہ کرچکی ہے اور ہم ایسے قتل عام کا مشاہدہ کررہے ہیں جوکبھی بھول نہیں سکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نیتن یاہو غزہ پر حملہ کرکے عالمی رائے عامہ کی توجہ اپنی طرف سے ہٹانا چاہتے تھے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ پوری دنیا میں ان کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں اور جلوس نکالے جارہے ہیں اور ہم دنیا بھر میں صیہونی حکومت کے وزیر ا‏عظم کے خلاف یہودی برادری کے بیانات کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ میں یہودی برادری کے نمائندے ہمایوں سامیح نے کہا کہ نیتن یاہو کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس جںگ کے نتائج انہیں بھگتنے ہوں گے اور ان پر مقدمہ چلے گا۔

انھوں نے کہا کہ صیہونیوں سے برائت اور نفرت کے لئے یہودیوں کے اجتماع کا تعلق صرف آج سے نہیں ہے بلکہ ہم نے ہمیشہ عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں شرکت اور صیہونی حکومت سے اپنی نفرت کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی یہودی برادری نے اسی طرح کے اجتماعات شیراز ، اصفہان، یزد، کرمانشاہ اور دیگر شہروں میں بھی انجام دیئے اور صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button