ایران

رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملک بھر کے ہزاروں طلباء کی ملاقات

شیعیت نیوز: عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن سے قبل ہزاروں یونیورسٹیوں اور ہائی اسکولوں کے طلباء نے بدھ کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق 4 نومبر، یوم طلباء اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں طلباء کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ ایرانی کیلنڈر کے ماہ آبان کی 13 تاریخ جو اس سال 4 نومبر کو ہوگی، ایران میں یوم طلباء کے نام سے جانا جاتا ہے جو عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کا قومی دن ہے۔

44 سال قبل اسی دن ایرانی یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء کے ایک گروپ نے تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضہ کر لیا تھا جو جاسوسی کے مرکز میں تبدیل ہو چکا تھا۔ ہر سال ایرانی اس واقعے کی یاد منانے کے لیے ملک بھر میں سڑکوں پر نکلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی مصر کو غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی کی نئی تجویز ، عبرانی میڈیا کا انکشاف

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان اب سے تھوڑی دیر پہلے انقرہ پہنچ گئے ۔

ارنا کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہّیان آج بدھ کی صبح ترکی کے اعلی حکام سے ملاقات اور غزہ پر صیہونیوں کے حملے اور فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کرانے کے بارے میں مذاکرات اور تبادلہ خیال کے لئے انقرہ پہنچ گئے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطین کے حالات اور غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے مظلوم عوام کا قتل بند کرانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کے لئے منگل سے علاقائی ملکوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔

انھوں نے منگل کو دوحہ میں، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، اور اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور اسی طرح تھائي لینڈ کے وزیر خارجہ باہیدا نوکارا سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے قطر کے اعلی حکام سے فلسطین اور غزہ کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کے بعد حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور اس تحریک کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button