عراق

امریکہ نے اپنے غیر ضروری سفارت کاروں اور ملازمین کو عراق چھوڑنے کا حکم دے دیا

شیعیت نیوز: امریکہ نے اپنے غیر ضروری سفارت کاروں اور ملازمین کی فیملی سے کہا ہے کہ وہ امریکی مفادات کے خلاف بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، عراق کو چھوڑ دیں۔

موصولہ خبروں کےمطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس وزارت نے امریکی مفادات اور ملازمین کے خلاف بڑھتے ہوئے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر، بغداد میں امریکی سفارت خانے اور اربیل میں امریکی قونصل خانے میں موجود غیر ضروری اور اضافی سفارت کاروں اور ملازمین کی فیملی کو عراق سے نکل جانے کا حکم صادر کیا ہے۔

عراقی عوام نے گذشتہ دنوں میں، مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے ، اسرائیل کے انسانیت سوز جرائم کی امریکی حکمرانوں کی جانب سے بے دریغ حمایت پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے نکل جانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اتھارٹی کو مزید کمزور کرنے پر حماس کی مذمت کرتا ہوں، شہزادہ ترکی الفیصل

دوسری جانب آج عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف یحییٰ رسول نے غزہ پٹی کے لئے پہلے انسانی امدادی قافلے کی روانگی کی خبر دی ہے۔

عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف یحییٰ رسول نے کہا کہ عراقی عوام کی جانب سے بھیجے جانے والی یہ امداد 18 ٹن ہے، جسے دو ہوائی جہازوں کے ذریعے غزہ کی پٹی کے متاثرین کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خبر رساں اداروں نے غزہ میں گزشتہ روز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 17 ٹرالرز کے حامل دوسرے امدای کاروان کے پہنچنے کی خبر دی۔

اس امداد میں کھانے پینے کے سامان کے علاوہ ضروری طبی ادویات و آلات شامل ہیں۔ یہ امدادی قافلہ مصر سے رفح کراسنگ کے ذریعے اس علاقے میں داخل ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button