لبنان

غاصب اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں حزب اللہ کے تین مجاہد شہید

شیعیت نیوز: الجزیرہ چینل کے مطابق غاصب اسرائيلی فوج اور حزب اللہ لبنان کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں میں حزب اللہ کے تین مجاہد شہید ہوگئے۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ مطابق شبعا کے علاقے کے اطراف پر غاصب اسرائيلی فوج کے ہیلی کاٹپر حملے میں حزب اللہ کے تین مجاہد شہید ہوگئے۔

ادھر المنار چینل کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت نے لبنان سے کئے گئے اینٹی آرمر میزائل حملے میں اپنے تین فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اس سے پہلے خبری ذرائع نے لبنان سے مقبوضہ اراضی کے شمال کی طرف دو اینٹی آرمر میزائل داغے جانے کی خبر دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ایک اینٹی آرمر میزائل مقبوضہ بستی مرگلیوت میں اور دوسرا میزائل صیہونی بستیوں کی طرف جا کر گرا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی بستیوں کی تعمیر کے لئے فلسطینی اراضی پر ناجائز قبضے کو روکا جائے، بوگدانوف

دوسری جانب لبنانی کیمپوں میں مقیم فلسطینیوں نے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے اور سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع کر کے غزہ کے باشندوں سے اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بیروت میں واقع صبرا اور شتیلا کیمپوں کے فلسطینیوں نے، اپنے فلسطینی بھائيوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔

بیروت میں الملعب البلدی علاقے اور برج البراجنہ کیمپ میں ، شمالی لبنان کے نہر البارد کیمپ میں اسی طرح لبنان کے طرابلس شہر میں واقع البداوی کیمپ میں بھی مظاہرے کئے گئے ۔

فلسطین کے حامی مظاہرین نے بیروت میں سعودی سفارت خانے کے سامنے غاصب اسرائیل کے جرائم کے خلاف احتجاج کیا اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی مذمت میں نعرے لگائے۔

الخلیل کے شمال میں واقع العروب کیمپ کے ناراض فلسطینی باشندوں نے بھی غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے-

لبنانی عوام کی بھی ایک بڑی تعداد نے بیروت میں فرانسیسی سفارت خانے کے سامنے جارح اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button