ایران

فلسطین کی آزادی کے مقدس جہاد میں شرکت کے لئے آمادگی کا اظہار

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ فلسطین کے مسلمانوں کے قتل عام کے ردعمل میں تہران کے غیور عوام کی جانب سے انقلاب اسکوائر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تہران کے اسلامی انقلاب اسکوائر میں فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ کے ہسپتال پر صہیونی حکومت کی بمباری کے خلاف تہران کے عوام کا ایک پرجوش اجتماع منعقد ہوا۔

مظاہرین نے ’’اسرائیل مردہ باد‘‘، ’’امریکہ مردہ باد‘‘، ’’اے آزادی پسندوں کے رہبر، ہم تیار ہیں‘‘ اور ’’اے فلسطین، ہم تیرے ساتھ ہیں‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے مقاومتی محاذ پر زور دیا کہ وہ غاصب اسرائیلیوں سے فیصلہ کن انداز میں نمٹے۔

مظاہرین نے شہید جنرل سلیمانی کی تصاویر کے ساتھ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی پر مشتمل نعروں والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی حکومت کے جرائم پر خاموشی ان سے یک جہتی ہے، جنرل محمد باقری

اس احتجاجی ریلی میں شامل بعض نوجوانوں نے عزاداری بپا کرکے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر دکھ اور سوگ کا اظہار کیا۔

ریلی میں کفن پہن کر شرکت کرنے والے بعض دوسرے نوجوانوں نے ’’یا حجت ابن الحسن، ظلم کی جڑ کاٹ دو‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم سے بیزاری کا اظہار کیا۔

فلسطین کی آزادی کے مقدس جہاد میں شرکت کے لئے آمادگی کا اظہار

مظاہرین نے ایک بیان میں تاکید کی کہ ہم مظلوم فلسطینی بھائیوں، بہنوں اور بچوں کے لیے غمزدہ ہیں اور زخمی دلوں کے ساتھ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے اس مذموم اور گھناؤنے اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرین نے اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز جرائم کا اصل ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کی آزادی پسند اقوام سے کہا کہ وہ اپنی حکومتوں سے سنجیدگی سے مطالبہ کریں کہ وہ امریکی سفیروں کو طلب کرکے فلسطینی خواتین اور بچوں کے اس وحشیانہ قتل میں امریکی حکومت کے شریک جرم ہونے کی مذمت کریں۔

مظاہرین نے دنیا کی تمام اقوام سے کہا کہ وہ بچوں کی قاتل صیہونی حکومت اور اس کے حامی شیطان بزرگ کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے ساتھ سائنسی سرگرمیوں اور کھیلوں کے میدان میں شرکت سے اجتناب کریں۔

ایرانی عوام نے فلسطین کی آزادی کے مقدس جہاد میں شرکت اور صیہونی غاصبوں کے خلاف لڑنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تاریخی مشن کے لئے درکار تمہیدات فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button