ایران

امیر سعید ایروانی نے ایران کے خلاف سبھی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایران کے خلاف سبھی پابندیوں کو بلاجواز اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔

نیویارک سے ارنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کی قرار 2231 کی بنیاد پر ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق پابندیاں ختم ہونے پر اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کےبہانے سے لگائی جانے والی پابندیوں سمیت سبھی پابندیاں غیر منصفانہ ، ظالمانہ اور غیر قانونی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہسپتال پر حملے کرکے صہیونی حکومت نے اپنی تباہی کا آغاز کردیا ہے، ایرانی صدر رئیسی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے قرار داد 2231 کی بنیاد پر بعض پابندیوں کے خاتمے کے بعد، مقامی وقت کے مطابق بدھ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئر مین کے نام مکتوب ارسال کرکے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بیلسٹک میزائلوں کی سرگرمیوں سے متعلق پابندیاں ناحق لگائي گئ تھیں اور اس پروگرام سے متعلق اداروں اور افراد کے اثاثے منجمد کردیئے گئے تھے جنہیں خود بخود آزاد اور اسی کے ساتھ مذکورہ اداروں اور افراد کے لئے روکی جانے والی مالیاتی سروسز کو بھی بحال ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ 2015 میں پاس ہونے والی سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کے مطابق ایران کے میزائل پروگرام سے متعلق سبھی پابندیاں 18 اکتوبر 2023 کو خودبخود ختم ہوگئی ہیں۔

سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کے مطابق مذکورہ پابندیوں کے لئے 18 اکتوبر 2023 تک کی مدت معین کی گئی تھی اور ان کے خاتمے کے لئے سلامتی کونسل کی جانب سے کوئی قرار داد یا بیان جاری ہونے کی ضرورت نہیں تھی بنابریں یہ پابندیاں خود بخو ختم ہوگئیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button