اہم ترین خبریںایران

سعودی فٹبال ٹیم شہید قاسم سلیمانی کامجسمہ دیکھ کر میدان سے فرار،میچ منسوخ

شیعت نیوز۔ایران میں گزشہ روز افسوس ناک واقعہ رونما ہوا۔ سعودی ٹیم جب ایران کے شہران اصفہان میں فٹبال کے میدان میں اتری تو شہید سردار کا مسجمہ دیکھ کر بھاگ دوڑی۔
سوشل میڈیا صارفین کاکہنا ہے کہ ایرانی اپنے شہدا کی تکریم کرتے ہیں اور شہید سردار صرف نہ ایران بلکہ عراق،شام اور فلسطین کے عوام کے بھی محسن ہیں۔
ایران سعودیہ تعلقات کی بحال میں بھی شہید سردار کا کلیدی کردار رہا سعودی حکام کو کھیل کے میدان میں متعصبانہ رویہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بھی کمزور کرے گا۔
اگر دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کو بحال کیا ہے تو سعودی عرب کو کھلے دل سے سفارتی تعلقات کوقبول کرنا چاہئے۔
چندماہ قبال ایران سعودیہ تعلقات بحال ہوئے۔دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ممالک کے سفیر بھی تعینات کئے ہیں۔
ایران میں شہداء کی تکریم کی جاتی ہے شہداء کے مجسمے نصب کئے جاتے ہیں۔
حتیٰ کہ اگر ایرانی صدر غیر ممالک کا دورہ کریں تو شہید سردار کے مجسمہ کی افتتاحی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button