عراق

روزِ شہادت امام حسن عسکریؑ:سامرا میں لاکھوں زائرین کی عزاداری

 شیعت نیوز: لاکھوں مومنین نے  حضرت امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے سامراء میں ان کے روضہ مبارک میں حاضری دی۔

نیوز سنٹر کے سامراء میں موجود نمائندے نے بتایا ہے کہ امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے یوم شہادت کے احیاء اور مراسم زیارت و عزاء کی ادائیگی کے لیے زائرین کی بہت بڑی تعداد عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے سامراء آئی ہوئی تھی۔

 امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے رمزی تابوت کی تشیع و جلوس عزاء میں لاکھوں محبانِ اہل بیت (علیہم السلام) نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سامراء میں گزشتہ کئی روز سے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے سیکورٹی، خدماتی اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی نافذ ہے

جبکہ عراق کے مختلف گورنریٹس سے آنے والے مواکب بھی وسیع پیمانے پر زائرین اور عزاداروں کے لیے کھانے پینے اور آرام کی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بہت سے شعبے اور روضہ مبارک کے سینکڑوں خدام گزشتہ پانچ روز سے سامراء میں موجود ہیں اور زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی مدد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button