عراق

عراق نے ہمسایہ ممالک کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھا دیا، محمد شیاع السودانی

شیعیت نیوز: عراق کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک کی طرف ہاتھ بڑھا ہوا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمسایہ ممالک سے مدد طلب کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے زور دیا کہ شام کو اپنی سرزمین کو غاصبوں سے آزاد کرانا چاہیے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نے جمعہ کے روز اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے بدعنوانی کے خلاف جنگ کو ایجنڈے میں شامل کیا ہے اور بدعنوان لوگوں کے خلاف اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غیر ملکی افواج کی موجودگی خطے کے مسائل کا حل نہیں، صدر ابراہیم رئیسی

عراقی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمسایہ ممالک سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ میں ہم سب کو ہاتھ ملانا ہوگا اور لوٹی ہوئی دولت واپس لینی ہوگی۔

انہوں نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کو آزاد، متوازن اور تعاون پر مبنی قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہم اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف ہیں، چاہے کسی بھی وجہ سے ہو، ہمارا آئین اس بات پر بھی تاکید کرتا ہے کہ عراق کو دوسرے ممالک پر حملے کی جگہ نہيں بننا چاہئے، ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ عراق کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراق نے سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے علاقائی ممالک کی طرف ہاتھ بڑھایا ہے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیا کے لوگوں کی آنکھوں کے سامنے ہم ایک بار پھر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو گا۔

عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی نے شام کی علاقائی سالمیت اور قومی اتحاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو اپنی سرزمین مکمل طور پر واپس لے لینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button