ایران

تہران میں عید غدیر کے موقع پر 10 کلومیٹر طویل عوامی جشن

شیعیت نیوز: تہران میں عید غدیر کے موقع پر 10 کلومیٹر عوامی دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے۔

تہران میں عید غدیر کا آغاز شام 6 بجے ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے، شاہرائے انقلاب اسلامی عوام سے لبریز ہوگئی جس میں عورتیں، بچے، بوڑھے اور جوان سب ہی شامل تھے جو جشن منانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں سے یہاں جمع ہوئے تھے۔

اس موقع پر تہران کے امام حسین اسکوائر سے تاریخی آزادی اسکوائرتک جانے والی مرکزی شاہراہ کے دونوں جانب شربت، چائے اور کھانے کے پینے کے اسٹال لگائے گئے تھے اور جگہ جگہ بچوں کے لیے جھولوں اور تفریحی سہولتوں کا اہتمام بھی کیا گيا۔

یہ بھی پڑھیں : اگر اسلامی ملک ایک ساتھ ہوتے تو مسلمانوں کا یہ حال نہ ہوتا ، صدر رئيسی

امام حسین اسکوائر، فردوسی اسکوائر، انقلاب اسکوائر اور آزادی اسکوائر پر جشن غدیر کے لیے بڑے بڑے اسٹییج لگائے گئے تھے اور سڑکوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور قمقوں سے سجایا گيا تھا۔

تہران کی بلدیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ہزاروں کارکن جشن میں شریک لوگوں کو پوری تندھی کے ساتھ خدمات فراہم کرتے دکھائی دیئے۔

جشن غدیر کے موقع پر 10 کلومیٹر کے طویل راستے میں کم سے کم 12 مقامات پر نماز مغرب کی باجماعت ادائيگی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button